ایران نے تین ہمسایہ

ایران نے تین ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ نے کہا ہے کہ ایران نے تین ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکا نے ایران کی جانب سے پاکستان پر کئے جانیوالے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ملک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا دعویدار ہے، ایران کی وجہ سے ہی امریکا عراق میں موجود ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ چین نے بھی ایران اور پاکستان سے علاقائی استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں، امن واستحکام کو برقرار رکھنے کیلئے دونوں ملک ملکر کام کریں۔
واضح رہے دو دن قبل ایرانی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کئے۔
ایرانی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے۔
ایرانی سکیورٹی فورسز کے ڈرون اور میزائل حملوں میں دو بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوئی تھیں۔
بعد ازاں پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں ایران نے عراق اور شام پر بھی میزائل حملے داغے تھے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے