پاکستان چھوڑنے والے

پاکستان چھوڑنے والے افغانیوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: پاکستان چھوڑنے والے افغانیوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ 17 جنوری کو مزید 851 غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔
واپس جانیوالوں افغانیوں میں 267 مرد، 168 خواتین اور 416 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کیلئے 74 گاڑیوں میں 104 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔
تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیرقانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم