داعش خودکشں

پشاور، داعش خودکشں بمبار سمیت دو گرفتار دہشت گرد عدالت میں پیش

ویب ڈیسک: کالعدم تنظیم داعش کے ایک خودکشں بمبار سمیت دو گرفتار دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے دونوں دہشت گردوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار دہشت گرد عادل عرف امین سکنہ متنی اور طاہر خان عرف عباس سکنہ سربند کے رہائشی ہیں۔
تفتیشی آفسر نے کہا ہے کہ ایک خودکش بمبار ہے جبکہ دوسرا سہولت کار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دو عدد خودکش جیکٹس، تین عدد دستی بم، پستول اور موبائلز فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں دہشت گرد پشاور میں ہدف کیلئے موجود تھے۔
تفتیشی آفسر کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر متنی میرہ کے علاقے میں کاروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں دہشت گردوں نے افغانستان پکتیا کے مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کالعدم تنظیم داعش پختونخوا سے ہدف کی ہدایات لینے کے بعد موقع کی تلاش میں تھے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ دونوں دہشت گردوں کے موبائلز سے جے یو آئی ف کے مرکز کی ویڈیوز اور نقشے ملے۔
تفتیشی آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،رابطہ سڑکیں بند