اسرائیل کیخلاف

میکسیکو اور چلی کی اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: میکسیکو اور چلی کی اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
واضح رہے عالمی عدالت انصاف کے بعد اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی فوجداری عدالت میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔
میکسیکو اور چلی کی درخواست میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت ابھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی میں‌ ملوث عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہئے، گورنر فیصل کریم کنڈی