غزہ، حماس اسرائیل جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ کے دوران جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے وہیں 20 ہزار بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 100 دنوں سے زائد عرصہ سے جاری جنگ کے دوران ناقابل یقین حالات میں 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس دوران سب سے زیادہ شہید ہونے والے بچے ہی تھے۔
یونیسف ترجمان ٹیس انگرام کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ پٹی کا دورہ کیا ہے جہاں حالات انتہائی دگرگوں ہیں۔ غزہ پر مسلط جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خواتین اور بچوں کا ہوا ہے جہاں زچگی کے دوران خواتین دم توڑ رہی ہیں۔
یونیسف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نرس کو بچوں کی جان بچانے کے لیے 6 مردہ خواتین کا ہنگامی طور پر آپریشن کرنا پڑا۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش کا ایک اور پیمانہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہر 10 منٹ میں ایک بچہ پیدا ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس