غزہ جنگ، خواتین و بچوں سمیت مجموعی شہادتیں 24 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کی بدولت غزہ میں جاری کشت و خون میں ایک اندازے کے مطابق 16 ہزار خواتین و بچوں سمیت مجموعی شہادتیں 24 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،رپورٹ میں ان کی تعداد 16 ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ہر ایک گھنٹے میں 2 مائیں اپنی جانیں گنوا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت مجموعی شہادتیں 24 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوست ممالک سے 12ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کرانے کا فیصلہ