یرغمالیوں کی رہائی

اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنا پڑے گا، حماس

ویب ڈیسک: اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل 100 روز گزرنے کے بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔
حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق کا خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اسرائیل معاہدے کے ذریعے اپنے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں وصول کرے گا۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین شہدا کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونیوالوں میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا عندیہ