ٹی ٹی پی پناہ گاہوں

افغانستان میں ٹی ٹی پی پناہ گاہوں کے مزید شواہد سامنے آگئے

ویب ڈیسک :افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کے مزید شواہد سامنے آگئے۔
افغانستان کے علاقے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے مدرسے کی دستاربندی تقریب میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کنڑ میں موجود مدارس، مدرسہ دار الحجرا والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی ‘ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے مدرسے کی دستاربندی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔
ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں جبکہ یہ تقریب افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کا کھلا ثبوت ہے۔
ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی