یوکرینی شہر میں دھماکہ

روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر میں دھماکہ‘25 افراد ہلاک

ویب ڈیسک :روس کے زیر کنٹرول یوکرینی شہر ڈونیٹسک میں بم دھماکہ‘ 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بم حملے میں ایک مصروف بازار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
روسی حمایت یافتہ علاقائی حکام نے حملے کی ذمہ داری یوکرین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ نے اس حملے کو شہریوں کے خلاف “وحشیانہ دہشت گرد حملہ” قرار دیا ہے تاہم ابھی تک یوکرین نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان