خیبرپختونخوا میں دھند کا راج برقرار، ٹریفک روانی متاثر، موٹر ویز بند

ویب ڈیسک: خیبرپخونخوا میں دھند کا راج دوسرے روز بھی برقرار رہا۔ پشاور سمیت نوشہرہ، صوابی اور دیگر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پشاور مں شدید دھند کے باعث نہ صرف ٹریف روانہ متاثر رہی بلکہ اس سے کاروبار زندگی بھی متاثر رہا۔ موٹر ویز بند کر دی گئی اور لوکل ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم رہا۔
ضلع نوشہرہ اور صوابی سمیت مضافات کے دیگر علاقوں میں بھی شدید دھند چھائی رہی، دھند سے معمول زندگی بری طرح متاثر رہا اوعر حد نگاہ صفر رہی۔
ضلع کوہاٹ کے شہر اور مضافات میں شدید دھند چھائی رہی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری