چارسدہ، دھند کے باعث نجی سکول کی گاڑی کو حادثہ، 8 طالبات زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں شدید دھند کے باعث نجی سکول کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ دھند کے ب اعث رجڑ بائی پاس پر نجی سکولز کی گاڑیوں کے حادثے میں ایک طالب علم سمیت 8 طالبات زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی طلبہ و طالبات کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں 4 طلبات شدید زحمی ہیں جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیاہے۔
یاد رہے کہ یہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا جس میں ایک طالب علم سمیت 8 طالبات زخ٘می ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید