فواد چوہدری نے الیکشن 2024ء سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک بھر میں ہونے والے شیڈول عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے ارسال کردہ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے گرفتار کیا گیا تاکہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا اور گرفتار کیا گیا۔
انہوں کے تحریر کردہ خط کے مندرجات میں ہے کہ بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ ان حالات میں کیسے الیکشن لڑا جا سکتا ہے۔
انہوں نے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا