این اے 83 اور 85 سرگودہا پر انتخابات کے التواءکا کیس مقرر، نوٹس جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 سرگودہا پر امیدوار کے انتقال کے سبب انتخابات کے التوا کے خلاف مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار شاہنواز رانجھا کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر، امام مسجد، چوکیدار اور پٹواری کو بھی نوٹس جاری کر دئیے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور 85 سرگودہا پر آزاد امید وار صادق علی کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دئیے تھے۔ ن لیگی امیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے امیدوار کے انتقال کی تاریخ میں جعلسازی کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ