پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

ویب ڈیسک:پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس حوالے ماہرین کی پیشگوئی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان المبارک شروع ہونے میں2 ماہ سے کم عرصہ ہی باقی رہ گئے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔
دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی 2 سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ