عراق میں امریکی ایئر بیس پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک: ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے عراق میں امریکی امریکی ایئر بیس پر حملہ کرتے ہوئے فوجیوں کو نشانہ بنایا جس میں عراق سمیت امریکیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنی ایلیٹ فورسز کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کا بدلہ لے گا جس کیلئے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس حملے میں ایک عراقی اور ممکنہ امریکی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
سینٹکام کے ایکس پیغام مِں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی طرف سے امریکی ایئر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر کو روکا گیا لیکن ان میں زیادہ تر روکے نہ جا سکے اور ان باقیوں کا اثر بیس پر پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، قبائیلی مشران کی 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ سٹیشن کا گراؤ کی دھمکی