پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے محسن نقوی مضبوط امیدوار قرار

ویب ڈیسک: پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جانے لگاہے۔ تاہم بورڈ چیئرمین کے انتخاب کیلئَے الیکشن کمشنر کو 4 ہفتوں کے اندر اندر پی سی بی چیئرمین کی خالی نشست کے امیدوار کا نام فائنل کرناہو گا۔
پی سی بی آئین کے آرٹیکل 7 شق 2 کے تحت الیکشن کمشنر کے پاس انتخابات کیلئے 4 ہفتے ہیں جس کے تحت چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کے بعد 4 ہفتوں کے اندر انتخابات کرانا ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی او جی میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو نامزد کیا گیا ہے اور وہی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی قوانین میں واضح درج ہے کہ پی سی بی چیئرمین بننے سے قبل محسن نقوی کو تمام سرکاری عہدے چھوڑنا ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات