پشاور، شیرعلی ارباب

پشاور، 81 -PK سے آزاد اُمیدوار صاحبزادہ تیمور کو شیرعلی ارباب کا شوکاز نوٹس

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ضلعی صدر شیر علی ارباب نے 81 -PK سے آزاد اُمیدوار صاحبزادہ تیمور حسن خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
شیر علی ارباب کا کنہا ہے کہ کئی بار پارٹی نے مختلف ذریعوں سے پارٹی کے نامزد اُمیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کی درخواست کی،
جن کو نظراندار کیا گیا اور اپنے کیمپین کی تشہیر میں عمران خان کی تصاویر شائع کیں۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر شیر علی ارباب نے صاحبزادہ تیمور حسن خان کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے نامزد اُمیدوار قاسم علی شاہ جس کا انتخابی نشان ٹریفک سگنل ہے کو سپورٹ کرنے اور دو دن میں اُن کے حق میں دستبردار اور اُن کا کمپین جوائن کرے۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا