نگران وزیراعظم

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
چین کے نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کو انٹرویو دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فعال اقتصادی ملک، مینوفیکچرنگ شعبےمیں خود کفیل کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیں پالیسی معقول بنانے، مارکیٹ سطح پر لانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی میدان میں ترقی سے معاشی استحکام آئیگا، چین کیساتھ شراکت داری پرمبنی تعلقات ہیں،چین ترقی کرتاہے تو ساری دنیا ترقی کرتی ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے پہلے تعمیراتی مرحلے کی تکمیل سے لوگوں کی روزی روٹی میں بہتری آئی ہے،
انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور توانائی کی کمی کو دور کیا گیا ہے اور اب دوسرامرحلہ بھی بہت گہرا اثر لائے گا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی