سراج الحق

جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں طاغوتی نظام سے ہے، سراج الحق

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملی تو فلسطین، کشمیر کو آزاد اور عافیہ کو رہا کرائیں گے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنیوالی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کر دیں اور ملک بچانے کیلئے ترازو پر مہر لگائیں۔
لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعویداروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کے حامل ہیں،
جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ طاغوتی نظام سے ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کر دیں گے، فلسطین، کشمیرکو آزاد اورعافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید