حلقہ پی کے 81 کی نشست پر 37 امیدوار مدمقابل ، ناراض پی ٹی آئی اراکین شامل

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی خِبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 81 کی نشست پر سب سے زیادہ 37 امیدوار مدمقابل آ گئے۔
ذرائع کے مطابق اس حلقہ پر قسمت آزمائی کرنے والوں میں 27 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں، ان امیدواروں میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حلقہ پی کے 81 پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ناراض 12 پی ٹی آئی ورکرز آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں کود پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے