کان دھنسنے سے

مالی میں سونے کی کان دھنسنے سے 70 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنسنے سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مالی میں سونے کی کان کی سرنگ دھنسنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔
ریسکیو ورکرز زندہ بچنے والوں کی تلاش اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے افریقا میں مالی سونا پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ چھوٹی کانوں سے سونا نکالنے کا دھندا زوروں پر ہے۔
بہت سی چھوٹی کانیں کانیں اجازت ناموں کے حصول اور متعلقہ قوانین پر عمل کیے بغیر چلائی جارہی ہیں۔
یاد رہے افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنسنے کا یہ حادثہ جمعہ کو رونما ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ