لنڈی کوتل، بطور خاتون امیدوار الیکشن مہم چلانا چیلنجنگ ہے، شاکرہ شینواری

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پارٹی سے لنڈی کوتل پی کے 69 سے واحد خاتون امیدوار شاکرہ شینواری نے مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو لنڈی کوتل کو ماڈل تحصیل بنانے کے لیے دن رات جدو جہد کرونگی۔
علاقے کی واحد خاتون امیدوار شاکرہ شینواری کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا، لنڈی کوتل میں خواتین انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں، جدید دور میں بھی خواتین سروں پر دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو علاقے کی تقدیر بدل دونگی، علاقے میں خواتین کے حقوق ، صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دونگی۔
شاکرہ شینواری کے مطابق عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے، سابق عوامی نمائندہ گان نے خواتین کے لیے کچھ نہیں کیا۔
الیکشن مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بطور خاتون امیدوار الیکشن مہم چلانا انتہائی چیلنجنگ ہے۔ امید ہے محروم علاقہ کے روشن مستقبل کے لیے میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو جاؤں۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی