زیر زمین پانی کی سطح

دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے لگی، وارننگ جاری

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے۔ یہ انتباہ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔
3 سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دنیامیں زیر زمین پانی کی سطح میں دو تہائی سے زائد یا 71 فیصد کمی آئی ہے، کچھ مقامات پر یہ شرح توقعات سے 3 گنا زیادہ ہے۔
اس تحقیق میں گزشتہ 100 برسوں کے دوران بننے والے 15 لاکھ کنوﺅں میں پانی کی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں کمی خشک ماحول میں زیادہ تیزی سے ہوتی ہے۔ کچھ ممالک میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کا مسئلہ بہت زیادہ پھیل چکا ہے۔
محققین نے بتایا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کی ممکنہ وجہ آبپاشی کا نظام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زراعت کے لئے زیر زمین پانی کو پمپ کے ذریعے بہت زیادہ کھینچنے سے یہ مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی