اسد قیصر

نواز شریف عوام نہیں خاص لوگوں کی حمایت چاہتے ہیں ،اسد قیصر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کی نہیں بلکہ خاص لوگوں کی حمایت چاہتے ہیں ۔
صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نواشریف دو تہائی اکثریت کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ ان کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ جنگ اور جہاد ہے آئندہ مرکز اور خیبر پختونخوا میںپاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے ‘ہم نے اپنے دورحکومت میں سکولوں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ شروع کیاحکومت بنانے کے بعد مزید کام بھی کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی