شیر افضل مروت

ملک میں بنیادی انسانی حقوق پامال ہوچکے ہیں، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت ، ریاست ،پولیس،عدلیہ سمیت تمام ادارے ایک لیڈر کے خلاف ہو چکے ہیں‘ملک میں بنیادی انسانی حقوق پامال ہوچکے ہیں ۔
لکی مرورت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت اور امیدوار پی کے 107طارق سعید خان نے کہا کہ کا کہناتھا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے‘عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر 8 فروری کو سب کچھ بہا کر لے جائے گا
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ،محمود خان،علی زیدی،اسد عمر سمیت جس نے بھی عمران خان سے وفائی کی سب ختم اور فنا ہو گئے‘عمران خان کے مقصد کو لیکر خیبر سے کراچی تک گیا اور پورے پاکستان کے ظالموں کے ساتھ ٹکر لی۔
انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں پیدا ہونے والی گیس پر پنجاب قابض ہو گیا ہمارے عوام پر گیس حرام کر دی گئی ہے ‘ قبول خیل یورینیم،بھیٹنی گیس اور لکی سیمنٹ سے رائلٹی لے کر ضلع کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند افراد نے عوام کو مذہب کے نام پر ورغلایا،لکی مروت میں طوائف الملوکی ہے وڈیروں،قبضہ مافیا کا راج ہے‘مولانا فضل الرحمٰن نے مروت قوم کو بے غیرت کہا تھا آج انہی سے ووٹ کی بھیک مانگ رہا ہے۔
16 مہینے کی حکومت میں مولانا نے تمام وزارتیں اپنے بیٹوں اور خاندان میں تقسیم کیں ‘ووٹوں کے خریدار امیدواروں کی حیثیت خارش زدہ کتے کی طرح ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق