مباحثے کی دعوت

بلاول بھٹو کا نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مباحثے کی دعوت

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مباحثے کی دعوت دیدی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 8 فروری سے قبل کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کرلیں،
عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے اُمیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عالمی رہنما ووٹرز کو لائیو مباحثوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں،
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کیلئے ووٹرز کو اُمیدواروں سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا