خیبر پختونخوا والو، سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، ووٹ آپکی تقدیر کا فیصلہ کرے گی، مریم نواز

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا والو، سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، ووٹ کوئی پرچی نہیں آپکی تقدیر کا فیصلہ ہے۔
مرکزی رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگری کا خاتمہ کیا، ہزارہ موٹروے کا وعدہ بھی پورا کیا۔ اب کی ابر بھی کامیاب ہو کر ان کا یہی پلان ہے کہ کیسے ملک کی خدمت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بہت محنت سے منشور بنایا ہے۔ منشور وہ ہوتا ہے جسے عملہ جامہ بھی پہنایا جائے۔ اب کی بار قائد مسلم لیگ ن نے پلان بنایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس کیسے دینے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا والو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، ووٹ کوئی پرچی نہیں آپکی تقدیر کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے براہ راست عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا ووٹ خیبر پختونخوا کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا