ایمل ولی خان

اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ پاکستان کا خاتمہ ثابت ہوگا‘ایمل ولی خان

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہیں، اٹھارہویں آئینی ترمیم کو واپس نہیں کیا جاسکتا‘دوبارہ دہراتے ہیں کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کا خاتمہ پاکستان کا خاتمہ ثابت ہوگا۔
چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں تھی لیکن مشرف دور میں کالاباغ ڈیم کو دفنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ10 سال سے 18ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ان لوگوں کو حکومتیں دی گئیں جنہیں پشتونوں کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں تھا۔
ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہر ادارے کی خوداحتسابی سب سے ضروری ہے، پارلیمان میں آواز اٹھائیں گے‘دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے پارلیمان کی کمزوریوں کو ختم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی