پوسٹل بیلٹ پیپرز

صوابی:سرکاری ملازمین سے پوسٹل بیلٹ پیپرز چھینے والے دو افراد گرفتار

ویب ڈیسک :صوابی کے علاقہ گدون انڈسٹریل سٹیٹ پوسٹ آفس میں سرکاری ملازمین سے پوسٹل بیلٹ پیپرز چھینے والے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
مدعی نور باچا کے مطابق شاہد اور امجد نے پوسٹ آفس ملازمین سے زبردستی پوسٹل بیلٹ پیپرز چھینے تھے جبکہ دونوں افراد نے سرکاری اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔
پولیس نے نور باچا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ریٹرننگ آفیسر عدنان ممتاز خٹک نے بھی دونوں افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی