بنوں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے دہشتگردی کا منصوبہ باکام بنا دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ریاض پارک کے قریب بارودی مواد نصب کیا تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے