ملیریا کیسز

خیبر پختونخوا :ملیریا کیسز میں 300فیصد اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں ملیریا کیسز میں 300فیصد اضافہ ‘گزشتہ سال کے دوران 5لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ملیریا کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 8ہزار سے زائد افراد ملیریا سے متاثر ہوئے۔
ڈی آئی خان 70 ہزار، لکی مروت 44 ہزار، کرک میں ملیریا کے 24 ہزار ‘ٹانک 40 ہزار، خیبر 24 ہزار 400، جنوبی وزیرستان میں 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق بونیر میں 44 ہزار، بنوں 34 ہزار ، نوشہرہ میں گزشتہ سال 17 ہزار افراد میں ملیریا کی تشخیص ہوئی۔
مہمند میں 8 ہزار، باجوڑ 10 ہزار، مردان میں 13 ہزار 900 افراد ملیریا سے متاثر ہوئے
محکمہ صحت کے مطابق2022 میں خیبر پختونخوا میں ملیریا کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ڈائریکٹرپ بلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے اس حوالے سے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ملیریا کے کیسز زیادہ سامنے آئے‘ ملیریا سے بچاؤ کیلئے صوبے میں 20 لاکھ سے زائد مچھردانی تقسیم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری