باجوڑ فائرنگ، این اے 8 کے امیدوار ریحان زیب خان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے علاوہ دیگر 3 افراد بھی زخمی ہو ئے ۔
ذرائع کے مطابق ریحان زیب خان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 8 کے امیدوار ریحان زیب خان الیکشن کمپین کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ صدیق آباد پاٹک کے مقام پر ان پر فائرنگ کی گئی۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 کے امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید