کنٹرول روم قائم

عام انتخابات :وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

ویب ڈیسک :8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایمرجنسی کنٹرول روم 7 فروری سے 9 فروری 2024 تک فعال رہے گا۔
کنٹرول روم انتخابات سے متعلق سرگرمیوں اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوارڈینیشن کرے گا۔
کنٹرول روم انتخابات کے اختتام تک کسی بھی ہنگامی یا غیر معمولی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی کو بروقت آگاہ کرے گا۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محسن اقبال ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند