بجلی بم

نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ 4روپے 56پیسے کااضافہ

ویب ڈیسک: نیپرا نے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے فی یونٹ 4 روپے 56 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا۔
نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔
نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا