ایمل ولی

کتاب کو ووٹ دینے سے جنت یا دوزخ نہیں ملنی، ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ کتاب کو ووٹ دینے سے جنت یا دوزخ نہیں ملنی۔
اتمانزئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن پرامن ماحول چاہتے ہیں، اگر کسی نے رویہ بدلا تو ہم بھی نمٹنا جانتے ہیں۔
اے این پی کے رہنما ایمل ولی نے اتمانزئی جلسے سے خطاب میں کہا کہ بعض لوگ نہیں چاہتے تھے کہ میں انتخابی مہم کیلئے نکلوں، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں لیکن اللہ کا شکر ہے میری انتخابی مہم پرامن رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کو کہتا ہوں کہ الیکشن کے دن پرامن رہیں، اگر کسی نے رویہ بدلا تو ہم بھی نمٹنا جانتے ہیں، ہم خدمت کیلئے کسی وزارت کے محتاج نہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر