سٹیشنز کھل

پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے۔
سوئی ناردرن کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے سی این جی سٹیشنز کھل گئے،
موسم تبدیل ہونے اور گیس پریشر میں اضافے کے بعد سی این جی سٹیشنز کھولے گئے ہیں۔
گیس حکام کے مطابق ایک ماہ کیلئے سی این جی سٹیشنز کو بند کیا گیا تھا،
تمام سی این جی سٹیشنز کی بندش میں 5 فروری تک توسیع کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کئے گئے تھے جس کے باعث صارفین اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو