تھر کے عوام ساتھ دیں،تمام مسائل حل کرینگے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8فروری فیصلے کا دن ہے لیکن عوام نے 8 فروری سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عوام سے ہمارا رشتہ پرانا ہے۔ ہم سب ایک ہیں اور زندگی بھر ساتھ رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص خود کو ملک پر چوتھی بار وزیراعظم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین کا بندوبست کریں گے تاکہ عوام کو سفر میں آسانی رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیر والے حکومت کے خواب دیکھنے لگے، برسراقتدار آ کر وہ میرے اور آپکے پتھر کو بیچنے کا سوچنے لگے ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہِیں دینگے کیونکہ یہاں کاروبار کرنے کا حق صرف تھر کے عوام کا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ان کو معلوم ہونا چاہیے شہید بینظیر بھٹو آج بھی موجود ہے، اگر آپ 8فروری کو تیر پر مہر لگائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی۔
بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی،غربت اور بیروزگاری بڑے مسائل ہیں، ان سے نمٹنے کیلئے ہمارا ایجنڈا تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں تیزی