سراج الجق

8فروری کا دن خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا‘سراج الجق

ویب ڈیسک :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ، 8فروری کا دن 25کروڑ لوگوں کیلئے خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔
راولپنڈی میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 8فروری غریب اور بدامنی کے خاتمے کا دن ہے‘چاہتے ہیں عوام کے حقیقی ترجمان ایوانوں میں پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا اب ان کی سیاست ختم ہونی چاہئے،نوازشریف کہہ رہے تھے شہباز شریف بہت باصلاحیت ہیں، آصف زردای بلاول بھٹو کی تعریفیں کررہے تھے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن 25سال کی کارکردگی بتائیں؟ انہوں نے عوام کوغربت،مہنگائی اورکرپشن کا تحفہ دیا، آج ملک میں ہر فرد حالات کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام