حماس کا اسرائیل کو کرارا جواب، 15 صیہونی فوجی مارنے دعویٰ

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی غزہ میں جاری کارروائیوں کے جواب میں حماس کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی جانب سے صیہونی افواج پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ القسام بریگکیڈ نے نہ صرف چند روز میں 15 صیہونی فوجی ہلاک کئے بلکہ اس دوران اسرائیلی افواج کی 43 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردیں۔
صیہونی فوجی مارنے کے علاوہ حماس کی القسام بریگیڈ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون بھی قبضے میں لے لیے ہیں اور تل ابیب پر بھی راکٹ برسائے گئے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل