پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے سرکاری اداروں کا بجٹ بڑھ گیا

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجہ سے سرکاری محکمہ جات کا بجٹ مزید کروڑوں روپے بڑھ گیا ہے جس کیلئے اضافی اخراجات جاری کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ برس سرکاری محکمہ جات کیلئے تیل کی مقدار کم کردی گئی تھی اور بجٹ بھی بڑھ گیا تھا لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نے سرکاری اداروں کا بجٹ ایک مرتبہ پھر سے بڑھا دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پولیس، ضلعی انتظامیہ، صفائی اور پانی کی فراہمی کے اداروں، ر یسکیو 1122 اور محکمہ صحت سمیت خدمات دینے والے دوسرے سرکاری محکموں کیلئے تیل کی مد میں مختص بجٹ کم پڑگیا ہے۔
اس صورتحال میں شدید بحران کا خدشہ ہے اس لئے مذکورہ اداروں کیلئے تیل کی مد میں اضافی رقوم جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت