پولنگ کیلئے گاڑیوں کی بکنگ جاری، ڈرائیورز کے ارے نیارے، منہ مانگے دام طلب

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں پولنگ کیلئے ووٹرز لانے والے اور لے جانے کیلئَے گاڑیوں کی بکنگ جاری کے روز ووٹرز کو لانے کیلئے گاڑیوں کی بکنگ امیدواروں کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔
8 فروری کو عام انتخابات کے روز ووٹرز کو گھروں سے پولنگ سٹیشن تک لانے کیلئے امیدواروں کی جانب سے گاڑیوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ گاڑی مالکان من مانے کرائے مانگ رہے ہیں۔
پولنگ کیلئے فلائنگ کوچ، سوزوکی اور پک اپ سے لے کر چنگ چی رکشوں تک کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
ہر امیدوار کی کوشش ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ گاڑیاں دستیاب ہو تاکہ الیکشن کے روز وہ اپنے حامی ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک پہنچا سکے۔
پشاور میں چنگ چی ، سوزوکی ، فلائنگ کوچ اور پک اپ مالکان کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔
چنگ چی مالکان ایک دن کے 8سے 10ہزار، سوزوکی اور پک اپ مالکان 20ہزار جبکہ ہائی ایس کے مالکان ایک دن کے 30ہزار روپے مانگ رہے ہیں جبکہ ایندھن کا خرچ الگ ہوگا۔
گاڑیوں کی بکنگ کے دوران ڈرائیوروں کی جانب سے من مانی کے باوجود امیدوار انہیں منہ مانگے دام دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ پشاور میں مسافر گاڑیوں کی تعداد بھی قلیل ہے.
گاڑیوں کی بکنگ کرتے ہوئے انہیں 7فروری کی شام سے ہی کام پر لگایا جائے گا۔ گاڑیاں نہ صرف ووٹرز کو لے جائیں گی بلکہ پارٹی ورکرز کو کھانا اور دیگر سامان بھی پہنچایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر