فیفا ورلڈ کپ 2026ء، امریکا، کینیڈا اور میکسیکو وینیوز مقرر

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026ءکے وینیوز کے سلسلے میں قرعہ فال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے نام نکل آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء 11 جون کو میکسیکو سٹی میں شروع ہو گا اور 19 جولائی کو نیو جرسی میں میگا ایونٹ کا فائنل کھِلا جائیگا جبکہ اختتامی تقریب بھی یہیں منعقد ہوگی۔
شیڈول کے مطابق 39 دن جاری رہنے والا فیفا ورلڈ کپ 2026ء اب تک کا سب سے طویل ورلڈ کپ ہو گا۔ فٹ بال کے عالمی میلے میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور تین ممالک کے 16 مختلف شہروں میں 104 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کی میزبان امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ورلڈ کپ کے 78 میچز امریکا جبکہ کینیڈا اور میکسیکو میں 13،13 میچز کھیلے جائیں گے۔م

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے خلاف امریکہ میں مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے