پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ اجلاس کا آج انعقاد

ویب ڈیسک: پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئَتے گورننگ بورڈ اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر شاہ خاور کی جانب سے طلب کردہ خصوصی اجلاس دو پہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔
اجلاس میں پی سی بی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی چیئرمین کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش