چیئرمین پی سی بی

محسن نقوی بلامقابلہ تین سال کے لئے چیئرمین پی سی بی منتخب

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلامقابلہ نئے سربراہ منتخب ہو گئے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے مدمقابل مصطفیٰ رمدے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،
مصطفیٰ رمدے کی محسن نقوی کے حق میں دستبرداری کے بعد محسن نقوی بلامقابلہ سربراہ پی سی بی منتخب ہوئے۔
پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی۔
محسن نقوی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد بطور پی سی بی چیئرمین فرائض سنبھالیں گے۔
چارج سنبھالنے تک شاہ خاور ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف