انتخابی سامان

ٹانک، عام انتخابات کے لئے انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک: ٹانک میں عام انتخابات کے لئے انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ٹانک میں ڈگری کالج میں قائم پوائنٹ سینٹر پر پولنگ کا عملہ انتخابی سامان لینے پہنچ گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹانک کے این 43 میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 392214 کے لئے 353 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
جبکہ پی کے 108 میں 224849 ووٹرز کے لئے 197 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیکورٹی کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ہر پولنگ سٹیشن پر سات سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشن پر کیمرے اور بجلی کی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی