پشاور، پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل 3 مختلف مقامات سے جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونےوالے وام انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائِ دارالحکومت پشاور میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل 3 مختلف مقامات سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق عیدگاہ چارسدہ روڈ سے حلقہ این اے 28 اور 29 کیلئے انتخابی مواد کی تقسیم کیا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں انتخابی عملہ اوقاف ہال میں موجود ہے۔
عام انتخابات کیلئَے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 28 کیلئے 265 اور این اے 29 کیلئے 201 پولنگ سٹیشنز قائم کئَے گئَے ہیں۔
ذرائع کلے مطابق ووٹنگ کے دوران علیحدہ انتظامات نہ ہونے سے خواتین پریزائڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران مشکلات سے دوچار ہیں۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کیلئے انتخابی سامان کی پشاور کے 3 مختلف مقامات پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار