پولنگ کا آغاز

گوادر میں دھماکوں سے پولنگ کا آغاز، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: گوادر اور تربت میں پولنگ کا آغاز دھماکوں سے ہوا، تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے قبل 2 پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل 2 پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے سنے گئے۔
پولیس کے مطابق پراھگ محلہ وارڈ نمبر7 میں پہلا دھماکا ہوا جبکہ دوسرا دھماکا بنگلہ بازار وارڈ نمبر1 میں پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا تاہم دونوں دھماکوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری طرف بلوچستان کے شہر تربت میں بھی پولنگ کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تربت میں گوگدان، آپسر، ڈنک سمیت کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی