2 گھنٹے باقی

ووٹنگ ختم ہونے میں 2 گھنٹے باقی، دولہا باراتیوں سمیت پولنگ سٹیشن پہنچ گیا

ویب ڈیسک: عام انتخابات کی پولنگ کا عمل جاری ہے جس کے ختم ہونے میں صرف 2 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
اس وقت ووٹرز کی گہما گہمی عروج پر ہے، خواتین اور بزرگ ووٹرز بھی حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ سٹیشن پہنچنے لگے،
معذور افراد بھی رشتہ داروں کے سہارے ووٹ کاسٹ کرنے آئے، جبکہ ایک دولہا باراتیوں سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے حلقہ این اے 62 میں دولہا دلہن لینے کے بجائے باراتیوں سمیت ووٹ کاسٹ کرنے سیدھا پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔
دولہے کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنا ہمارا حق ہے اور قومی فریضہ بھی ہے، اس کے بعد میں بارات لے کر دلہن کو لینے جاؤں گا۔
دولہا کو پولنگ سٹیشن پر دیکھ لوگوں نے اس کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ