رمیز راجہ

انتخابات، 99 فیصد اُمیدوار ایسے ہیں جنہیں میں ووٹ نہ دوں، رمیز راجہ

ویب ڈیسک: پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں 99 فیصد ایسے اُمیدوار کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ دینا گوارا نہیں کروں گا۔
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سسٹم کھوکھلا ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کے حلئے 1960 جیسے ہیں جبکہ 2024 میں جی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور محض دعووں تک محدود ہے جبکہ ووٹرز کو لالچ دی جاتی ہے کہ ووٹ دیں روٹی کیلئے، مکان کیلئے یا کپڑے کیلئے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ الیکشن 2024 میں 99 فیصد ایسے لوگ کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ دینا گوارا نہ کروں۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف