پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا 150سے زائد نشستوں پر برتری کادعویٰ

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی150سے زائد نشستوں پر برتری اور مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر نے اس حوالے سے شل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے جو تفصیلات آئی ہیں ان کے مطابق 150 نشستوں پر برتری ہے، روٹین میں 12 بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں،الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں رزلٹ نہیں دیا جارہا، سپورٹر پر امن رہیں، فارم 47 تک سپورٹر آر او آفس میں ہی رہیں،کے پی کے اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف مہم: پی ٹی آئی نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیدیا